Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میڈیا کی وجہ سے مشکل میں تھے
شائع 10 مئ 2024 03:20pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بانی پی ٹی آئی جہاں ان دنوں القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ، 9 مئی واقعات، ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں بھارتی اخبار کے دعوے کے باعث بھی عمران کان مشکل میں پڑ گئے تھے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اگرچہ ان دنوں جیل میں ہونے کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ایک وقت تھا جب عمران خان بھارتی اداکارہ ریکھا کے قریب ہو گئے تھے۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور اداکارہ ریکھا مبینہ طور پر کافی قریب ہوگئے تھے، جبکہ دونوں کے درمیان محبت کی افواہ بھی کافی گرم تھی۔

1985 میں بھارتی نیوز پیپر اسٹار میں پبلش ایک آرٹیکل میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کے درمیان مبینہ افئیر ہے۔

دوسری جانب اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ دونوں پرستاروں کی شادی کے معاملات طے پا گئے ہیں، جبکہ اخبار کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک ماہ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش اختیار کی ہے۔

تصویر بذریعہ: اسٹار اخبار

جہاں وہ کئی مرتبہ اداکارہ کے ساتھ دکھائی دیے، اخبار کے دعوے کے مطابق اداکارہ اور عمران خان کئی مرتبہ ایک ساتھ ساحل سمندر پر بھی دیکھے گئے۔

اخبار کی جانب سے مزید دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ریکھا کی والدہ کی جانب سے نجومی سے رابطہ کیا گیا تھا اور اس بات کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ کیا عمران خان ان کی بیٹی کے لیے صحیح ہیں، تاہم اخبار کے مطابق نجومی نے کیا کہا؟ اس کا تو معلوم نہ ہو سکا مگر ریکھا کی والدہ عمران خان سے مطمئن دکھائی دیں۔

واضح رہے عمران خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ 1986 میں میچ کے سلسلے میں بھارت پہنچے تھے۔ دوسری جانب بھارتی اخبار کے اس دعوے پر عمران خان کی جانب سے آج تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی سابق وزیر اعظم اور اداکارہ ریکھا کے درمیان مبینہ افئیر پر حیرانی اور دلچسپی ظاہر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کچھ صارفین عمران خان کی متاثر کن شخصیت کی تعریف کرتے اور بھارتی اداکاراؤں کو پاکستانیوں پر فدا ہونا قرار دے چکے ہیں جبکہ کچھ تنقید کے نشتر برساتے نظر آتے ہیں۔

india

پاکستان

imran khan

Bollywood actress

Rekha

affair