Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے امیر ترین شخص رات کو سونے سے پہلے کیا کرتے ہیں؟ انکشاف کر دیا

ایلون مسک اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا
تصویر بذریعہ: چیز ناٹ
تصویر بذریعہ: چیز ناٹ

عام طور پر معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم ایلون مسک سمیت کئی معروف شخصیات اپنی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ انکشافات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ایک ایسا دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے جو کہ سب کو حیرانی میں مبتلا کر رہا ہے۔

ٹیسلا اور سائبر ٹرک سے مقبول ہونے والے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ رات کو سونے سے قبل کچھ ایسے کام ضرور کرتے ہیں جس سے انہیں دلی سکون ملتا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق لاس اینجلیس میں ملکین گلوبل کانفرنس سے اظہار خیال میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں رات کو سونے سے قبل سیریز دیکھنا پسند ہے، جبکہ وہ سریز ’اباؤٹ دی فال آف سیویلائیزیشن‘ دیکھ کر سوجاتے ہیں۔

دوسری جانب دنیا کی ہر سہولت ہونے کے باوجود ایلون مسک بھی انزائیٹی کا شکار رہتے ہیں، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت سیریز کے ٹوپک کے انتخاب میں مجھے شدید انزائیٹی ہوتی ہے۔

دوسری جانب ایلون مسک کی جانب سے اس سے قبل اپنی تشویش سے متعلق بھی اظہار خیال کیا گیا تھا، گرتے ہوئے برتھ ریٹ پر ایلون مسک کو شدید تشویش تھی۔

دوسری جانب ڈیلی میل کے مطابق دیگر وجوہات کی بنا پر بھی ایلون مسک رات میں جاگتے رہتے ہیں، جن میں ’کوئی بھی چیز، جو امریکہ یا کہیں بھی جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کرتی ہو‘ وہ انہیں پریشان کر دیتی ہے۔

دوسری جانب انہیں میرٹ بیسڈ سسٹم کا اس حد تک احساس ہے کہ اکثر رات کو سوتے وقت انہیں پریشانی ہوتی ہے کہ اگر میرٹ بیسڈ سسٹم کسی بھی وجہ سے ختم ہو گیا تو؟ اسی وجہ سے وہ رات کو نیند بھی پوری نہیں کر پاتے ہیں۔

Elon Musk

social media

before sleep

worry