Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 سالہ مغوی کی لاش برآمد: داماد نے دبئی پلٹ ساس سے تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا

مقتول کے بہنوئی سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے، نشاندہی پر منگھوپیر سے لاش برآمد ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 03:06pm

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد سے اغوا ہونے والے 12 سالہ عبید کی لاش مل گئی۔ ایس پی ظفر صدیق نے بایا کہ عبید کو 8 مئی کو اغوا کرکے اہلِ خانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایس پی اینٹی وایولنٹ کرائم سیل نے بایا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ای وی سی سی اور سی پی ایل سی نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کی۔

ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ انہی کی نشاندہی پر منگھوپیر کے علاقے سے لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق عبید کی والدہ دبئی سے آئی تھیں۔ وہ 15 لاکھ سے زیادہ رقم لارہی تھیں اور اس کا علم کلیدی ملزم کو تھا جو عبید کا بہنوئی ہے۔ عبید کو اس کے بہنوئی نے اغوا کرکے تاوان مانگا۔ رقم نہ ملی تو اس نے عبید کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق پولیس نے عبید سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے۔ مقتول کی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان واپس آئی تھیں۔ مقتول بچے کی والدہ کے پاس پندرہ بیس لاکھ روپے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

ٹرین لیٹ ہونے کے باعث بچہ اغوا ہونے سے بچ گیا، ملزمہ بھی گرفتار

لاہور میں ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا، ویڈیو وائرل

Orangi Town

Manghopir

BOY KIDNAPPED

BODY FOUND