Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانپ سے ڈسوا کر مرنے والی مصر کی ملکہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سے متعلق بڑی خبر

الزبتھ ٹیلر نے مصر کی مشہور ملکہ کلیوپترا کا کردار ادا کیا تھا
شائع 10 مئ 2024 01:14pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ دائیں طرف اداکارہ الزبتھ ٹیلر کلوپترا کے کردار میں، بائیں طرف فرعون کے مجمسے کی ایک فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ دائیں طرف اداکارہ الزبتھ ٹیلر کلوپترا کے کردار میں، بائیں طرف فرعون کے مجمسے کی ایک فائل فوٹو

مصر کی معروف ملکہ کلیوپترا کے کردار کے طور پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی نئی ڈاکیومنٹری نیور سین بیفور کی ریلیز کے حوالے سے خبر سامنے آ گئی ہے۔

اداکارہ نے مصر کی اس ملکہ کا کردار ادا کیا تھا جو کہ اپنے وقت کی معروف اور خطرناک ملکہ تصور کی جاتی تھیں۔ ایچ بی او کی جانب سے 3 اگست کو ڈیبیوٹ کیا جائے گا، جبکہ الزبتھ کی فلم کا رنگا رنگ ورلڈ پریمئیر کینز فلم فیسٹیول 2024 میں بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب الزبتھ ٹیلر کی اداکاری اور کلیوپترا کی کہانی کچھ اس حد تک دلچسپ تھی کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔ مصر میں ساتویں ملکہ کے طور پر سب کی توجہ بخوبی حاصل کرنے والی ملکہ کلیوپترا اپنی زلفوں اور خوبصورتی کے باعث بھی جانی جاتی تھیں۔

تاہم تاریخی حوالوں کے مطابق ملکہ کلیوپترا اپنی خوبصورتی کے باعث ہی اپنے کئی عزائم میں کامیاب بھی ہو گئی تھیں۔

مصر کے بادشاہ ٹولمک سوتر بارہ کی موت کے بعد کلیوپترا بادشاہت کے تخت پر براجمان ہوئی تھیں، جبکہ وہ مقدونیہ خاندان کی آخری ملکہ ثابت ہوئیں، کیونکہ مبینہ طور پر ملکہ نے خودکشی کر لی تھی۔

کلیوپترا کے نام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملکہ کا اصل نام کلیوپترا دی سیونتھ فلیوپتر تھا، تاہم کلیوپترا کا فرعون کے نام کی طرح ہی لقب کے طور پر پڑھ گیا۔

یونان سے تعلق رکھنے والی کلیوپترا نے مصری زبان بھی سیکھی جس سے انہیں بے حد فائدہ ہوا، اگرچہ ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ناجائز اولاد تھیں، تاہم مصری قدیم روایت کے مطابق بہن اور بھائیوں کی آپس میں شادی کرائی جاتی تھی۔

یہ اس لیے کیا جاتا تھا تاکہ فرعون اور اس کے خاندان کا خون خالص رہے، جبکہ اسی حوالے سے تاریخ دانوں کا موقف ہے کہ کلیوپترا کے والدین بھی بہن بھائی ہو سکتے ہیں۔

خالص خون اور بادشاہت کی خاطر کلیوپترا نے اپنے دونوں بھائیوں سے شادی کی، پہلے بڑے بھائی سے، جس کی وفات ہو گئی، تاہم اس سے کلیوپترا کے بچے تھے، جبکہ دوسرے بھائی سے بھی شادی محض اقتدار کو بچانے کی غرض سے کی گئی۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کلیوپترا کی حکومت مضبوط ہونے کی وجہ ان کی 7 زبانوں پر عبور تھا جس کے باعث وہ کئی ممالک کے رہنماؤں سے بلا خوف و خطر بات چیت کر پاتی تھیں اور انہیں اپنی خوبصورتی سے بھی متاثر کر پاتی تھیں۔

دوسری جانب ریاضی، فلسفی اور فلکیات سمیت کئی دیگر مضامین کی تعلیم بھی حاصل کر چکی تھیں، اپنی سفارتی کوششوں کے باعث بھی کلیوپترا نے سب کی توجہ خوب سمیٹی، رومن بادشاہ سیسر اور کلیوپترا کافی قریب ہو گئے تھے۔

سیسر کلیوپترا کی ہر بات کو آنکھیں بند کر کے تسلیم کیا کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ رومن اشرافیہ کا بادشاہ پر اعتماد اٹھتا جا رہا تھا، تاریخی حوالوں کے مطابق رومن اشرافیہ عورت کی حکمرانی کو قبول کرنے کے حق میں نہ تھی، یہی وجہ تھی رومن بادشاہ کو بھی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

رومن بادشاہ کو اسی بنا پر قتل کر وادیا گیا تھا، تاہم روم کی خواتین کلیوپترا سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ روم میں غیر مستحکم صورتحال کا ذمہ دار کلیوپترا کو ہی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رومن دور کے مصنف استرابو، پلوٹاش اور سیسئیس دیو کا ماننا ہے کہ ایک شارپ نوکیلی پن جیسے کہ ہئیر پن سے اپنے جسم میں زہر داخل کیا اور اپنی جان خود لے لی۔

تاہم دیگر ماہرین کی جانب سے اس بات کیا نظریہ پیش کیا گیا کہ کلیوپترا نے خود ہی سانپ سے خود کو ڈسوا کر مبینہ خودکشی کی گئی۔

الزتبھ ٹیلر کی موت 2011 میں ہو گئی تھی، تاہم ایچ بی او کی جانب سے اداکارہ کے حوالے سے ڈاکیومنٹری تیار کی گئی ہے۔

Egypt

Documentary

pharaoh

elizabeth taylor

cleaopatra