Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرین نے رکشے اور 2 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، 4 جاں بحق، 4 زخمی

حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا، ریسکیو
شائع 10 مئ 2024 12:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب کرین نے رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق حادثے کے بعد کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

traffic accident

Punjab police

Traffic Police