Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : پنجاب میں پارہ ہائی، اسکول کے بچوں کو مشکلات

شہری دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 09:02am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب میں آج بھی پارہ ہائی ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سورج کی تپش میں بچوں کے لیے اسکول جانا اور واپس آنا بھی مشکل ہے۔

لاہور شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے بچوں کی طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا تھا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 12 مئی کے درمیان بارش کی بھی پیشگوئی ہے۔

punjab

Met Office

Hot Weather