اسرائیل نے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے شروع کردیے
غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے شروع کردیے، بمباری سے چار فلسطینی شہید اور سولہ زخمی ہوگئے۔ جب کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج شام کو ہوگا۔
اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں رہائشی مکانات پر پیر سے جاری حملوں میں بچوں سمیت اب تک ایک سو نو فلسطینی شہید اور دو سو چھیانوے زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد پینتیس ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج شام کو ہوگا، جنرل اسمبلی میں قرار داد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہتے ہیں اقوام متحدہ کے اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا جائے گا۔
Comments are closed on this story.