Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے ڈاکوؤں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا، ویڈیو وائرل

مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں نے ورثاء سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 01:28pm

بڑوں کے بعد کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو بھی نہ بخشا، 25 روز قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ ایاز پٹھان بازیاب نہ ہو سکا، مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں نے ورثاء سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا۔

کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن ایاز پٹھان کنھ کوڑ کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے، ڈاکوؤں نے معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کی ہے جس میں بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زاروں قطار رو رہا ہے۔

ویڈیو میں مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو کشمور سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

kidnapping

kacha operation

Kacha Robbers

Kacha Dacoits