Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

دونوں جانب سے مشترکہ تربیت کے نئے مواقع اور رابطوں کے فروغ پر بات چیت
شائع 09 مئ 2024 11:02pm

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سیکیورٹی اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے مشترکہ تربیت کے نئے مواقع اور رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

rawalpindi

ISPR

COAS

USA

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

General Michael E. Kurilla

commander of US Central Command