Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی براڈ کاسٹر کے فلسطینیوں کی شہادت کے سوال پر اسرائیلی ترجمان گڑبڑا گیا

شہادتوں کے اعداد و شمار جانتا ہوں لیکن انھیں ظاہر کرنے کا مجاز نہیں ہوں،اسرائیلی ترجمان ایوی ہیمن
شائع 09 مئ 2024 10:13pm

معروف برطانوی براڈ کاسٹر پیئرس مورگن نے اسرائیلی ترجمان کو لاجواب کردیا، مورگن نے اپنے شو میں ترجمان سے پوچھا کہ اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی قتل ہوچکے ہیں؟

جس پر ترجمان ایوی ہیمن نے جواب دیا کہ اسرائیل نے حماس کے چودہ ہزار ارکان کو قتل کیا مگر اس دوران کتنے عام شہری مارے گئے اسکا علم نہیں۔

جس پر مورگن نے کہا کہ آپ حکومتی ترجمان ہیں حیرت ہے اتنی اہم ترین معلومات سے لاعلم ہیں، آپکو حماس کے کارکنان کے مرنے کا علم ہے مگر شہریوں کے قتل کا نہیں؟

پیئرس مورگن نے کہا ’’آپ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی ترجیح حماس کے ارکان کو مارنا ہے، آپ کو عام شہریوں کی ہلاکت سے کوئی غرض نہیں ہے۔‘‘

اسرائیلی ترجمان نے کہا میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جانتا ہوں لیکن انھیں ظاہر کرنے کا مجاز نہیں ہوں، اس پر پیئرس مورگن نے نہایت سخت لہجے میں کہا یہ تو مکمل بکواس ہے، کہ آپ کو تعداد پتا ہے لیکن آپ کو بتانے کی اجازت نہیں ہے، تو اس پر آپ کیا کہیں گے؟

جس پر اسرائیلی ترجمان گڑبڑا گیا اور مکمل خاموشی اختیار کر لی۔

Palestine

Israel Palestine conflict

Israel Gaza War