Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارے گھروں میں گھسنے والی پولیس 9 مئی والے دن کہاں تھی ؟ احمد خان بھچر کا سوال

اس متنازعہ سانحے کی پاداش میں بے گناہ سزا بھگت رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
شائع 09 مئ 2024 09:36pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کی اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کہا کہ ایک سال پہلے آج کا دن نگران دور میں ہونے والے متنازعہ سانحہ تھا، کس کو سانحہ نو مئی کا فائدہ ہوا اور حکومت کیا کررہی تھی، لبرٹی سے جناح ہاؤس تک کوئی پولیس نہیں تھی، ہمارے گھروں میں گھسنے والی پولیس اس وقت کہاں تھی؟ اس واقعے کے وقت کیوں لوگوں کو نہیں پکڑا گیا؟

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اس متنازعہ سانحے کی پاداش میں بے گناہ سزا بھگت رہے ہیں، اب تک ان مقدمات کے چالان مکمل نہیں ہو سکے ہیں ، انہیں کہا گیا پریس کانفرنس کرو اور جان چھوٹ جائے گی، معافی اس وقت مانگیں اگر ہم جرم تسلیم کریں، جرم تو ہم نے کیا ہی نہیں جبکہ آئی جی پنجاب ہمارے لیڈر اور ورکرز کے گھروں پرچھاپے مار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چودہ لوگ شہید ہوئے اور عمران خان جیل میں ہیں، میں قرارداد پیش کرتاہوں سانحہ نو مئی متنازعہ ترین سانحہ ہے، کیونکہ سانحہ نو مئی کے حقائق سامنے نہیں آ سکے کہ واقعہ اور چودہ لوگوں کو شہید کئے جانے میں کون ملوث تھا؟ نومئی کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے نو مئی پر جوڈیشل کمیشن کے نتائج تسلیم کریں گے۔

کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعات میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا مریم نوا ز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کسانوں سے شروع ہوئیں وکلا اور ڈاکٹرز تک پہنچ گئیں ہیں ۔

9 May

9 May Cases

Malik Ahmed Khan Bhachar

9 may incident

INCIDENTS OF MAY 9