Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ کاسب سےجھوٹا شخص عمران خان ہے، حنیف عباسی

آئین کےمطابق9مئی کافیصلہ60 روزمیں ہوناچاہیےتھا،اگر ملزمان کو فوری سزا دی جاتی تو حالات مختلف ہوتے ،لیگی رہنما
شائع 09 مئ 2024 08:30pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ تاریخ کاسب سےجھوٹا شخص عمران خان ہیں 9 مئی میں ملوث زیادہ تر لوگ آزاد ہوگئے ہیں.

حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معافیاں مانگی جارہیں، اقتدار مانگے جارہے ہیں، ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، پلاننگ ماسٹر مائنڈ سی سی ٹی وی کیمرے میں آنے والے بھی ملزم ہیں، آئین کےمطابق9مئی کافیصلہ60 روزمیں ہوناچاہیےتھا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کالجز، سکول میں شہداء کے نام سے بلاک بنائے گئے ہیں، کرنل شیر خان کے مجسمے، ایم ایم عالم خان کے جہاز کو آگ لگائی گئی، شہدائے کی فیملیز، ماؤں، بہنوں پر کیا بیتی ہوگی، لاہور میں فوجی جوانوں پر پتھر مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ چاہے لاہور کے ہوں راولپنڈی کے ہوں سب آزاد پھر رہے ہیں، پی ٹی وی پر حملے سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے تک سب واضح ہے۔ یہ عالمی ایجنڈا عالمی سازش ہے، پیسے کے بل بوتے پر پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن جو 76 سال میں نہ کر سکا وہ سب 9 مئی کو کیا گیا، واقعے کے ملزمان کو ایک دن میں 43 ضمانتیں دی گئیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مزاکرات کے سلسلے میں پارٹی کی سطح پر طے نہیں ہوا، رانا ثناء اللہ کی رائے کا احترام ہے، کیپٹن کرنل شیر خان کے نام پر آئی جے پی روڈ کا نام رکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسمین راشد اور شہریار آفریدی نے کھل کر کہا کہ کس جگہ پر حملہ کرنا ہے، یہ معاملات آج سے نہیں 2014 سے جاری ہیں جب پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پرجانا جائے گا، 9 مئی کے ملزمان کو فوری سزا دی جاتی تو حالات مختلف ہوتے۔

Hanif Abbasi

9 May

MAY 9 RIOTS

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

9 May Cases

9 may incident

INCIDENTS OF MAY 9