Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف آرگنائزر ایکس سروس مین کا پی ٹی آئی کو دہشت گرد قرار دیکر پابندی لگانے کا مطالبہ

جی ایچ کیو دیکھا نہ پارلیمنٹ، گھنونے جرم کی شروعات عمران خان نے کی، چیف آرگنائزر ایکس سروس مین سوسائٹی عزیز احمد اعوان
شائع 09 مئ 2024 07:30pm

چیف آرگنائزر ایکس سروس مین نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد قرار دیکر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا کہا کہ ہم پر امید تھے کہ عدلیہ 9 مئی والوں کا فیصلہ کرے گی لیکن عدلیہ نے اپنی ذمہ داری نہیں لی۔

چیف آرگنائزر ایکس سروس مین سوسائٹی عزیز احمد اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سیاسی جماعت نے حملہ کیا، جی ایچ کیو دیکھا نہ کوئی اور جگہ دیکھی، اس گھنونے جرم کی شروعات عمران خان نے کی،

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید تھے کہ عدلیہ 9 مئ والوں کا فیصلہ کرے گی لیکن عدلیہ نے اپنی ذمہ داری نہیں لی ، آرمی چیف عاصم منیر نے پاکستان کو خوش حال بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ایسی سیاسی جماعت نہیں چاہیے جو ملک میں دہشت گردی کرے۔

ایکس سروس مین نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر دہشتگرد جماعت قرار دیا جائے، انھوں نے بتایا کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔

جبکہ سینئر وائس پریزیڈنٹ ایکس سروس مین سوسائٹی وائس ایڈمرل ر عبد العلیم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 9 مئی ایسا دن نہیں جسے منایا جا سکے، اس دن عوام اور افواج میں خلیج کی کوشش کی گئی، پاکستان دشمنوں کی ایک لمبی فہرست ہے جو جانتے ہیں کہ افواج پاکستان کو نہیں ہرا سکتے، سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

عبد العلیم کا مزید کہنا تھا کہ اس پراپیگنڈا کا تسلسل 9 مئی کو دیکھا گیا، اکثریت عوام نے اپنے آپ کو اس پراپیگنڈا سے دور رکھا، ہماری افواج بہترین انداز میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں،

پریس کانفرنس میں دیگر مقررین نے بات کرتے ہوئے 9 مئی کو ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کی، آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 9 مئ پر ریلی نکالی کو لیاقت باغ کے پاس آکر اختتام پذیر ہوئی۔

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

9 may incident