ایک گروپ نے شہدا کی یادگار کو نقصان پہنچایا ، جمال رئیسانی
بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے 9 مئی کےشہداء کےلواحقین میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیاست کا سب کا حق ہے لیکن شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گئے۔
بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے جان قربان کرنے والوں کی یادگاروں نقصان پہنچانے والوں کو سزایں دی جائیں، ہم ملک کے خلاف سازش کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہیں ملٹری کورٹس کے ذریعے یادگاروں کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دلوای جائیں۔
جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہسرفراز بگٹی کو آج شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں ہونا چاہیے تھا لیکن انہیں دیگر کاموں سے فرصت نہیں ملتی جمال رئیسانی نے کہا کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا خون بہانے والے بلوچ کہلانے کے مستحق نہیں ہم نے تین سو شہدا کی لاشیں اٹھائی ہیں پھر بھی بدلہ لینے کا کبھی نہیں سوچا نوجوانوں کو بندوق چھوڑ کر قلم اٹھانے کی ترغیب دی ہے۔
جمال رئیسانی نے اعلان کیا کہ شہدا کے لواحقین کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ہم شہدا کے لواحقین کےلیے روزگار فراہم کرنے کے لیے کوٹہ سسٹم لائیں گے۔
Comments are closed on this story.