Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبلی فراز سے امریکی سفارتخانے کے اہم عہدیدار کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں دوطرفہ تعاون ، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 09 مئ 2024 05:10pm

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی پولیٹکل کونسلر کرسٹوفر جے براؤن نے ملاقات کی۔

ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں پاکستان امریکا تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں، ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈائیلاگ بہت ضروری ہے۔

عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے مزیعد کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی بطور جماعت تشدد اور فساد کو رد کرتی ہے، پاکستان ایک عظیم ملک اور عوام غیور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، قانون سازی ایک سنجیدہ مسلہ ہے اور اس کے لئے ترجیحات کو واضح کرنا ہوگا، ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی و معاشی استحکام ہے، صحت اور تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی، مختلف شعبوں میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

pti

shibli faraz

اسلام آباد

senate

us embassy

Senate of Pakistan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Deputy Political Counselor

Christopher J. Brown