Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے پولیس کے اہلکار نے خاتون مسافر کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

خاتون خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں
شائع 09 مئ 2024 04:27pm

ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کے فوری اقدام نے خاتون مسافر کی جان بچالی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق خاتون خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ خاتون نے خطرناک انداز میں چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کی جس دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹرین اور پلیٹفارم کے درمیان خلا میں گرنے لگی، وہیں ریلوے پولیس کانسٹیبل اعجاز حیدر نے فرض شناسی اورفوری اقدام کرتے ہوئے خاتون مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔

خاتون مسافر زاہدہ بی بی گزشتہ روز مکھڈ سے اٹک سٹی سفر طے کر رہی تھی، ٹرین کے جنڈ اسٹیشن رکنے پر خاتون ضروری سامان لینے ٹرین سے اتری۔

راولپنڈی : ریلوے پولیس نے لاکھوں روپے سے بھرا بیگ ڈھونڈ کو خاتون کو واپس کردیا

ریلوے حکام نے گھر سے بھاگنے والے بچوں کو والدین سے ملادیا

کانسٹیبل کے فوری رسپانس کی بدولت خاتون مسافر کو ٹرین حادثے سے بچا لیا۔

Pakistan Railways

Pakistan Railway

RAILWAY POLICE

women passenger