Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی دو دو بینچز تشکیل دے دیے، سماعت 14 مئی کو ہوگی
شائع 09 مئ 2024 04:39pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کیسز 14 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردیے جبکہ رجسٹرار آفس نے بینچ تشکیل دینے کے بعد کیسزکی کاز لسٹ جاری کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی 2 بینچز تشکیل دے دیے جبکہ سماعت 14 مئی کو ہوگی۔

ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم: توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2 لارجر بینچ تشکیل

جج جسٹس محسن اخترکیانی کی شکایت پر چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔

جسٹس بابرستار کی شکایت پر لارجر بینچ جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص گرفتار

جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان لارجر بینچ میں شامل ہیں، دونوں لارجر بینچ توہین عدالت کیسز کی سماعت کریں گے۔

Islamabad High Court

justice mohsin akhtar kiyani

justice babar sattar

social media campaign