Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2023 کے 9 مئی کا ’جناح ہاؤس‘ اب کیسا ہے؟

بانی پاکستان کی ذاتی اشیا کی حامل قائد گیلری قائم کی گئی ہے، مکمل مرمت و بحالی اب تک شروع نہیں ہوسکی۔
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 02:03pm

گزشتہ برس 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے عوامی املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا اور ان سے ایک جناح ہاؤس بھی تھا جو کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ کے طورپر استعمال ہوتا تھا، سانحہ 9 مئی کو ایک برس گزر جانے کے بعد جناح ہاؤس کی موجودہ حالت کسی ہے

لاہور میں جناح ہاؤس کو شرپسندوں کے ہاتھوں شدید نقصان پہنچا تھا۔ ایک سروے کے مطابق جناح ہاؤس کی مرمت و بحالی کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا تاہم اس کے ایک حصے میں قائد گیلری قائم کردی گئی ہے۔

اس گیلری میں قائدِ اعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق تعمیرِنو کے بعد بھی جناح ہاؤس کو کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ کے طور پر ہی بروئے کار لایا جائے گا جبکہ مکمل بحالی کے اخراجات کا تخمینہ لگالیا گیا ہے تاہم کام اب تک شروع نہیں کرایا جاسکا ہے۔

جناح ہاؤس قائدِ اعظم کی ملکیت تھا۔ یہاں اُن کی بہت سی ذاتی اشیا بھی موجود تھیں جن میں کتابیں، پیانو اور فرنیچر شامل ہے۔ ان تمام چیزوں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے قائد گیلری قائم کی گئی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ اس گیلری کا افتتاح 9 مئی 2024 کو کیا جائے گا تاہم اب تک اس حوالے سے انتظامات کے آثار نہیں۔ حکومتی سطح پر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

قائد گیلری میں کتب خانہ بھی شامل ہے جو قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے بارے میں لکھی گئی کتابوں سے مزین ہے۔ خطوط کے علاوہ چند کمیاب کتابیں بھی اس کتب خانے کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

گزشتہ برس کے المناک واقعات کا ایک سال مکمل ہونے پر بہت سے لوگ جناح ہاؤس پہنچے اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

jinnah house

VANDALIZED

LIBRARY

PERSONAL ITEMS