Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اولاد کی پیدائش پر ماں کو کروڑوں روپے مل گئے

بچے کی پیدائش کے بعد والدہ کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا تھا
شائع 09 مئ 2024 12:55pm
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ کینینگٹن پوڈیٹری
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ کینینگٹن پوڈیٹری

ماں اور بچوں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ماں سے متعلق خبر وائرل ہے، جس میں خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے ہیں۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ویلز کے علاقے وریکزم سے تعلق رکھنے والی خاتون کو زچگی کے دوران زخمی ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے بطور ہرجانہ رقم ادا کر دی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایمی اسٹیڈ کے حمل ٹھہرنے میں 3 سال لگے تھے، تاہم پیدائش کے دوران خاتون کو شدید جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبکہ 2019 میں تکلیف اس قدر شدید تھی کہ انہیں جسمانی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 37 سالہ خاتون بتاتی ہیں کہ اس بات کا انکشاف ہوا کہ میرے پرائیوٹ پارٹ اور ریکٹم کے درمیان خلاء آ گیا ہے، جسے مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

ایمی اپنے نومولود بچے کو لے کر بیٹھی ہیں، تصویر بذریعہ: اسکائی نیوز

بچے کی پیدائش کے ایک سال بعد خاتون پی ٹی ایس ڈی یعنی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہو گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مجھے یوں لگا کہ مجھ میں سے تمام خوشیاں ختم ہو گئی ہیں۔

ایمی کی جانب سے پہلے تو شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اسپتال کی نااہلی کے باعث انہیں یہ سب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے بعد ایمی نے اسپتال پر کیس کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایمی کی 5 سال تک قانونی چارہ جوئی کے بعد اب انہیں کامیابی ملی ہے۔ اسپتال پر کیس کو پانچ سال کا عرصہ گزر گیا تھا، جس کے بعد اب جا کر خاتون کو سکھ کا سانس ملا ہے۔

ایمی کو کیس میں کامیابی ملنے پر بطور ہرجانہ 5 لاکھ 75 ہزار یورو ملے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 17 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے، جو ایمی کو اسپتال کی جانب سے ادا کی گئی۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سال 2022 اور 2023 میں کلینکس میں میٹرنٹی سروسز کی جانب سے 13 فیصد غلطیاں اور نااہلیاں کی گئیں۔

hospital

Women

British

Pregnancy

sue