Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گوادر کے گرد آہنی باڑ لگانے کے سوشل میڈیا دعوے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردیئے

سوشل میڈیا پر گوادر کے گرد باڑ لگانے اور اسے چین کے حوالے سے کرنے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 12:39pm

بلوچستان کے ضلع گوادر کے گرد آہنی باڑ لگانے سے متعلق افواہوں پر ڈپٹی کمشنر نے جواب دے دیا۔ انہوں نے گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا میں زیر گردش خبروں کی ترید کرتے ہوئے اپنا پالیسی بیان جاری کیا۔

محمودالرحمٰن نے کہا کہ چند دنوں سے مختلف غیرمعتبر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے گوادر شہر سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس میں گوادر کو چین کے حوالے کرنے سے لے کر شہرکے گرد آہنی باڑ تعمیر کرنے جیسے عجیب وغریب دعوے شامل ہیں۔

گوادر میں دہشتگروں کا رہائشی کوارٹر پر حملہ، سوئے ہوئے 7 مزدور قتل

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت گوادر اور اس کے شہریوں کی ترقی خوشحالی اور روایتی اقدار کی حفاظت کی ضامن ہے اور اسے ہر قیمت پر یقینی بنائے گی جبکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی طرز پر سیف سٹی کا منصوبہ بھی حکومت بلوچستان سے منظور شدہ پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد جرائم،اسمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ گوادرکو چین کے حوالے کرنے یا شہر کے گرد آہنی باڑ تعمیرکرنے سے متعلق ساری باتیں محض جھوٹا اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں جس کا مقصد گوادر کی ترقی کو مشکل بنانا ہے، اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بالخصوص اس وقت شروع کیا گیا ہے جب گوادر میں انڈسٹریل ایگریکلچرل پارک کا افتتاح ہوا اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تکمیل کے مراحل کو پہنچ چکا ہے۔

پاکستان

بلوچستان

Gawadar