Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

مقامی ہوٹلز کے کرایوں میں بھی من مانے اضافے کا امکان
شائع 09 مئ 2024 11:04am
تصویر بذریعہ: آئی سی سی
تصویر بذریعہ: آئی سی سی

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ مقابلے ہر بار دلچسپی بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، روایتی حریف سے ٹکر نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا بھر میں توجہ خوب سمیٹ لیتی ہے۔

حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز کے ٹکٹس سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

واضح رہے پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکی ریاست نیور یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے۔

جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم کے گزشتہ ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالرز یعنی 2 ہزار روپے لیے جا رہے تھے۔

تاہم سب سے مہنگا ٹکٹ 400 ڈالرز کا ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 1 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے مابین ٹکٹس کی تین ٹائپس ہیں۔

اسٹینڈرڈ، اسٹینڈرڈ پلس اور پریمئیم ٹکٹس، اسٹینڈرڈ کی قیمت 175 امریکی ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 48 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

جبکہ اسٹینڈرڈ پلس کی قیمت 300 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 83 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔ دوسری جانب پریمئیم کی قیمت 400 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سے امریکہ خاص طور پر میچ دیکھنے جانے والے مقامی ہوٹلز میں بھی رہائش اختیار کریں گے، تاہم ان دنوں ہوٹلز کے کرایہ جات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

معروف ٹریول ویب سائٹ کے مطابق مقامی ہوٹلز ایک رات کا کرایہ 10 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔ تاہم ماہرین کی جانب سے عندیہ دیا جا رہا ہے کہ کرایے پاک بھارت میچ سے چند قبل تک مزید بڑھ جائیں گے۔

india

پاکستان

New York

ICC T20 World Cup

Nassau county

international stadium