پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نےپیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دی ہے۔
تجویزشدہ پیکا بل کابینہ کی منظوری کےبعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ڈیجٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔
اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی۔
مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پرقانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔
اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ڈیجیٹیل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی۔
نئے قوانین کو پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے اور خواتین کے تحفظ سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.