Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا عدلیہ سے سوال

ملک میں عدالتی نظام موجود ہے معافی یاسزا دینا عدالتوں کا کام ہے معافی یاسزا دینا عدالتوں کا کام ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 11:44pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کی پریس کانفرنس کہا کہ ملک میں عدالتی نظام موجود ہے معافی یاسزا دینا عدالتوں کا کام ہے معافی یاسزا دینا عدالتوں کا کام ہے، عدالت سےگزارش ہےکہ مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائے۔

پریس کانفرنس کے دوران عطاتارڑ نے کہا کہ9مئی کومنظم منصوبہ بندی کےتحت حملےکئےگئے، 9مئی کوپاکستان کےخلاف گھناؤنی سازش کی گئی، انتشارپسنداورفتنہ پھیلانے والے ٹولے نے حملے کیے، ذاتی مفاد کیلئے ملک کے خلاف سازش کی گئی، قوم کویاددلائیں گے کون لوگ تھےجوحملہ آورہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کوکچھ لوگ ملک میں آگ لگانا چاہتے تھے، سیاسی مقاصد کی خاطریادگارشہداء کو نقصان پہنچایا گیا ہمارےافسران کی بہادری کی دشمن بھی تعریف کرتاہے، آپ ک امقصد انتشار اور فتنہ پھیلانا تھا، 9 مئی کو جان قربان کرنےوالےشہداءکی بےحرمتی کی دہشت گردوں نےجناح ہاؤس کو آگ لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل 9 مئی کے دلخراش واقعے کو ایک سال مکمل ہوجائےگا، اس ملک کی سالمیت سے ہمارا سب کچھ جڑا ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک سے تعلقات بحال کیے، انشااللہ اب ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان ہمارے بڑوں کی قربانیوں کا حصول ہے، اس ملک کی سالمیت سے ہمارا سب کچھ جڑا ہے۔

Federal Information Minister

9 May

MAY 9 RIOTS

ata tarar

9 May Cases