Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی میں امن و امن کی صوتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 08:21pm

کراچی میں امن و امن کی صوتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے، شہر میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پرفائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گلشن حدید فیز 2 راؤ آرکیڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چوہدری پرویز کو قتل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے مقتول سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر شواہد جمع کیے گئے ہیں، مقتول کی موٹر سائیکل موجود ہے پر موبائل فون اور نقدی نہیں مل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت نہیں ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

گلستان جوہر بھٹائی آباد گلی نمبر 4 گھر سے کئی روز پرانی احسان احمد نامی شخص کی لاش ملی۔

شاہ فیصل کالونی ملیر ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق محمد عظیم نامی جان سے گیا۔

ادھر کورنگی ضیا کالونی میں فائرنگ سے شہری اور ڈاکو زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے تاہم زخمی ڈاکوؤں کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

وہیں دوسری جانب لانڈھی لیبر اسکوائر بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

گلشن معمار میں بینک سے نکلنے والوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک جاں بحق

سرجانی تیسر ٹاون پولیس چوکی کے قریب گھر میں آگ لگی جس کے بعد سندھ ریسکیو ٹیم 1122 کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا۔

دوسری جانب کراچی کورنگی سنگرچورنگی کےقریب ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے ڈاکو کی خوب درگت بنائی ملزم کو دوران واردات شہریوں نےپکڑا تھا۔

karachi

Karachi Firing

Dead body Found

Karachi law and order situation

Pakistan Law and order situation