Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ پر وفاقی ودارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

میٹروپولیٹین کارپوریشن نے 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے
شائع 08 مئ 2024 05:50pm

عید الاضحی کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر میٹروپولیٹین کارپوریشن نے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

بڑی مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15 اور آئی 12 میں لگائی جائیں گی جبکہ بہارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

عید الاضحٰی: عید قربان کب ہوگی، تاریخ کی پیش گوئی

عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

یہ مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی جس میں بڑے جانور کی فیس 500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔

مویشی منڈیوں کے لیے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہو گی۔

اسلام آباد

cattle markets

eid ul adha

cattle

Eid Ul Adha 2024