Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل بپھر گئے: ’جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیا‘

شبلی فراز ،عمرایوب نے عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دی، ہر معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو گمرہ کیا گیا، رہنما پی ٹی آئی
شائع 08 مئ 2024 02:50pm

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل نے کہا ہے کہ عمران خان کی آزادی والے جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ ایجنڈ آج ختم ہو گیا، یہ اپنے بیانات دے دیں پھر ان کا کچا چٹھا کھولوں گا، (پی ٹی آئی) جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا لیکن عمران خان کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا، ہر معاملے پر عمران خان کو گمرہ کیا گیا ہے۔

احتجاجاً اعلان کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا

انہوں ںے کہا کہ میرا بھائی کے پی کی کابینہ میں تھا اچانک ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، میرے بھائی کو نہیں رکھنا تھا تو بتا دیتے وہ استعفی دے دیتا، میں احتجاجاً اعلان کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

شیر افضل نے الزام لگایا کہ شبلی فراز ،عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی، میرےاپنےلوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ مجھے اس ریس سے آوٹ سمجھیں مجھے چئیرمین نہ بنائیں، یہ جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی، اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں کروں گا۔

pti leaders

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)