Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں واضح کمی، وجہ سامنے آگئی

آئندہ چند روز میں مزید کمی آئے گی، دکاندار
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 05:55pm

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک روز میں مرغی کا گوشت 32 روپے جبکے ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 110 روپے فی کلو کمی آئی ہے

مرغی کے گوشت کی مسلسل گرتی قیمتیں شہریوں اور دوکانداروں دونوں کے لئے ہی اطمینان کا باعث بن رہی ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے پولٹری فارم مالکان تیزی سے مال نکال رہے ہیں جسکی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔

گزشتہ ایک ماہ میں مرغی کا گوشت 213 روپے فی کلو سستا ہوا ہے جبکہ بازار مین دوکاندار سرکاری ریٹ 438 روپے کلو سے بھی کم پر فروخت کر رہے ہیں۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 438روپے، اسلام آباد میں 500روپے، کراچی میں 600 روپے، کوئٹہ میں 300 روپے، پشاور میں 330 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔

شہری کہتے ہیں مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی کم ہونے چاہیں۔ بعض دوکاندار برائلر کی افغانستان امپورٹ بند ہونے کو بھی گراؤٹ کی وجہ بتا رہے ہیں

پاکستان

chicken price

kitchen