Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام آدمی کی آسانی کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

آٹے کے نرخ میں نمایاں کمی، بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین
شائع 08 مئ 2024 12:06pm

حکومتِ پنجاب نے شہریوں کے لیے بڑی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کردی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے بتایا کہ 10 گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی واضح کمی کردی گئی ہے۔ لاہورڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرگودھا ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، ساہیوال ڈویژن میں 820 روپے، گجرات ڈویژن میں 850 روپے اور ڈی جی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بلال یاسین کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر آٹے کی بلا تعطل فراہمی سے عام آدمی کا ایک بنیادی مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں کمی سے روٹی اور نان کی قیمت بھی نیچے آئی ہے۔ عوام کے سستے آٹے کی فراہمی جاری رکھنے ک لیے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Punjab Government

FLOUR RATES REDUCED

BIG RELIERF FOR PEOPLE