Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلب میں کمی، ایسٹرا زینیکا نے کووڈ ویکسین مارکیٹ سے واپس لینا شروع کردیا

مارکیٹ میں نئی ویکسینز کی بھرمار، کووڈ کی وبا کے خاتمے میں ہمارا کردار کلیدی رہا، ادارے کا بیان
شائع 08 مئ 2024 10:28am

عالمی شہرت یافتہ دواساز ادارے ایسٹرا زینیکا نے اپنی کووڈ ویکسین مارکیٹ سے واپس لے لی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ طلب میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس باعث اُس نے ویکسین کی تیاری روک دی ہے۔ مارکیٹ میں دیگر اداروں کی ویکسینز کی آمد نے طلب پر شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ایسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کئی اداروں کی نئی ویکسین آچکی ہے۔ کووڈ کے نئے ویریئنٹس کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ویکسینز بھی بھی بھرمار ہے۔ ایسے میں طلب تیزی سے متاثر ہوئی ہے۔

ایسٹرا زینیکا نے مارچ میں یورپ کے لیے اپنی ویکسین کے استعمال کا اجازت نامہ واپس لے لیا تھا۔ 7 مئی کو یوروپین میڈیسین ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین کا اجازت نامہ منسوخ ہوچکا ہے، اب یہ ویکسین نہیں دی جاسکتی۔

کمپنی نے مزید کووڈ ویکسین بنانا اور فراہم کرنا چھوڑ دیا ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق پہلے سال کووڈ ویکسین کے اطلاق سے 65 لاکھ زندگیاں بچانا ممکن ہوسکا تھا۔ اس کے بعد دنیا بھر میں کم و بیش کم و بیش 3 ارب کووڈ ویکسین فراہم کی گئیں۔

ایسٹرا زینیکا کے بیان کے مطابق دنیا بھر میں حکومتوں نے اس کی کووڈ ویکسین پر اعتماد کا اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ کووڈ کی وبا کو کنٹرول کرنے میں اس ویکسین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بہت سے ممالک نے، کووڈ کی وبا پر قابو پالیے جانے کے بدولت، ایسٹرا زینیکا اور دیگر دواساز اداروں کی تیار کی ہوئی کووڈ ویکسین کی فراہمی روک دی ہے۔ آسٹریلیا میں یہ مارچ 2023 سے نہیں دی جارہی۔ مارکیٹ میں کئی اداروں کی کووڈ ویکسین کے آنے سے مسابقت بڑھ گئی ہے اور نئی ویکسین کی تیاری زیادہ سُودمند معاملہ نہیں رہی۔

ایسٹرا زینیکا نے اپنی کووڈ ویکسین کا نام 2021 میں بدل کر Vaxzevria رکھ لیا تھا۔ یہ ویکسین دو انجکشنز کی شکل میں تھی اور یہ 18 سال سے اِس سے زائد عمر کے افراد ہی کو دی جاسکتی تھی۔

OVERSUPPLY

ASTRA ZENECA

VACCINES WITHDRAWN

AUTHORIZATION TAKEN BACK