Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضم شدہ قبائلی اضلاع کا ٹیکس، کسٹم استثنی 30 جون سے ختم

ایف بی آر نے ٹیکس تجویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے
شائع 08 مئ 2024 09:23am
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

**حکومت نے آئندہ آنے والے بجٹ 25-2024 میں 45 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کرنے کے لیے سابقہ ​​قبائلی علاقوں کو ٹیکسز سے استثنیٰ کی تاریخ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ قبائلی علاقوں کو ٹیکسز میں 30 جون 2024 تک استثنیٰ حاصل ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق حکومت نے فنانس ایکٹ 2023 کے تحت سابقہ ​​قبائلی علاقوں کے لیے ڈیوٹیز اور ٹیکسز سے استثنیٰ میں 30 جون 2024 تک ایک سال کی توسیع دی تھی۔

اب یہ چھوٹ 30 جون 2024 تک قابل عمل ہے لیکن آنے والے بجٹ میں اس استثنیٰ کو مزید بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مذکورہ اقدام کے محصولات کا اثر تقریباً 45 ارب روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے ٹیکس تجویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سابقہ ​​قبائلی علاقوں کے لیے استثنیٰ واپس لینے کی تجویز دی ہے۔

لوہے/ سٹیل، پلاسٹک، گھی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں/ صنعتوں کی صنعتی اکائیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جو سابقہ ​​وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں/ صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں میں واقع ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں جون 2023 میں سیلز اور انکم ٹیکس کی چھوٹ میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کی تھی۔

پاکستان

peshawar

Fata

tax

Budget 2024 25