Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید گرمی میں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کی بہار

ہیٹ ویو کو شکست دینے کے لیے ان کا لذت بھرا استعمال کریں
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 11:21am

گرمیاں اپنے عروج پر ہے۔ ہر کوئی اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کرتا نظر آتا ہے۔

گرمیوں میں جب سورج پوری طاقت کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اور پارہ نیچے گرنے سے انکار کرتا ہے، تو ہائیڈریٹ اور ٹھنڈا رہنا اولین ترجیح بن جاتا ہے۔

پاکستان میں ہیٹ ویو نے منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔اوریہاں کی تپتی دھوپ ایک گرم ماحول بن گئی ہے۔

تازہ مشروبات میں سکون حاصل کرنا صرف ایک انتخاب نہیں ہے بلکہ ایک اہم ضرورت ہے۔

یہاں ایسے خوش ذائقہ مشروبات کی فہرست ہے، جو آپ کو ٹھنڈا اور تروتازہ رکھنے میں مدد کرتےہیں۔

لسی

گرمیوں کے دوران دہی کا استعمال ہمارے گھروں میں زیادہ سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ لسی دہی سے تیار کیا جانے والا مشروب ہے۔ لسی نمکین اور میٹھے دونوں طرح سے تیار کی جاتی ہے۔

اب اسے چاہے چینی کے ساتھ میٹھا بنایا جائے، یا چٹکی بھر نمک اور زیرے کے ساتھ لذیذ نمکین لسی ہو، دونوں جسم کو ٹھنڈک پہنچاتی ہیں اور روح کو سکون دیتی ہیں۔

لیموں پانی

لیموں پانی کو اکثر کالے نمک یا زیرے کے پاؤڈر کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے یہ ایک تیز ریفریشر بن جاتا ہے، جو تپتی دنوں کے لئے بہترین ہے۔

جڑی بوٹیوں سے بھرا ہوا ہو، لیموں پانی ایک لازوال کلاسک ہے، جو توانائی حاصل کرنے کا ایک بڑا زریعہ ہے۔

گنے کا رس

تازہ نچوڑے ہوئے گنے کا رس، نہ صرف تازگی بخش ہے بلکہ غذائی اجزاء سے بھی بھرا ہوا ہے۔

ہماری سڑکوں پر جگہ جگہ اس کے اسٹال نظر آتے ہیں اور بچے بڑے سب کا پسندیدہ مشروب ہے اور گرمی کو شکست دینے کا ایک لذیذ طریقہ ہے۔

گنے کا رس پانی کی زیادہ مقدار اور قدرتی مٹھاس کی وجہ سے ایک صحت مند مشروب سمجھا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات جیسے کیلشیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہے۔ عام طور پر اس میں لیموں یا ادرک کی آمیشز بھی8 کی جاتی ہے، جو اس کے ذائقے کو اور بڑھا دیتی ہے۔

طبی فوائد کے باوجود گنے کے رس میں قدرتی شکر زیادہ ہوتی ہے ، لہذا اسے اعتدال میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

آم کا شیک

پھلوں کا بادشاہ آم، موسم گرما کی خاص سوغات ہے۔ دودھ اور تھوڑی سی چینی کے ساتھ ملا کر، ٹھنڈا آم کا شیک غذائیت سے بھرپور اور انتہائی اطمینان بخش ہے۔

آم وٹامن، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس ، وٹامن سی اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جبکہ دودھ میں پروٹین اور کیلشیم شامل ہوتا ہے، جس سے یہ ایک اطمینان بخش اور صحت بخش مشروب بن جاتا ہے۔

فالودہ

فالودہ گرمیوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا مشروب ہے۔

فالودہ گلاب کے شربت ، ورمیسیلی ، میٹھے تلسی کے بیج ، اور آئس کریم کا ایک خوبصورت مرکب ہے۔ یہ گرم دنوں میں ٹھنڈی راحت فراہم کرتا ہے۔

فالودہ موسم گرماکے دوران یا سال کے کسی بھی وقت ایک خوشگوار تفریح کے طور پر پسندیدہ ہے۔

تربوز کا شربت

موسم گرما میں تربوز وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے، ایک گلاس ٹھنڈا تربوز کا شربت، ناقابل یقین حد تک ہائیڈریٹنگ اور تازگی بخش ہوسکتا ہے، جو گرم دن میں کھوئی ہوئی توانائی کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے بہترین ہے۔

ستو

ستو ایک غذائیت سے بھرپورآٹا ہے، جو بھنے ہوئے چنے سے بنایا جاتا ہے اور اکثر جو یا باجرا جیسے دیگر اناج کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

ستو کو پانی اور کچھ مصالحوں کے ساتھ ملا کر ایک مشروب تیار کیا جاتا ہے، جو جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران ٹھنڈا اور متحرک رہنے کے لئے یہ ایک روایتی علاج ہے۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی ایک قدرتی، تازگی بخش مشروب ہے جو کچے سبز ناریل سے نکالا جاتا ہے۔ قدرت کا انرجی ڈرنک، ناریل کا پانی ایک معجزاتی ٹھنڈک ہے۔

صحت

دسترخوان

Heat Wave

lifestyle

drinks