Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے بہاولپور میں بچوں سے کیا وعدہ پورا کر ڈالا

مریم نواز کے اقدا م پر بچے خوشی سے نہال نظر آئے
شائع 08 مئ 2024 12:04am

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وعدہ پورا کردیا، مریم نواز نے بہاولپور میں نویں جماعت کے طالب علیم محمد عثمان کو سائیکل اور ساتویں جماعت کی طالبہ فجر کو اسکوٹی فراہم کر دی گئی جبکہ بزرگ خاتون نور بی بی کی ایک لاکھ روپے کی مالی امداد بھی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ بہاولپور کے دوران کئے وعدے پورے کر دئیے ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور نے چک نمبر 6 بی سی میں شہریوں کو سائیکل، اسکوٹی اور ایک لاکھ روپے پہنچا دئیے۔

مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی کے طالبعلم عثمان نے سائیکل اور طالبہ فجر نے اسکوٹی کی خواہش کی تھی ۔

محمد عثمان جماعت نہم جبکہ فجر ساتویں کلاس کی طالبہ ہے، دورہ بہاولہور کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ اسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا تھا۔ بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مالی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

PMLN

Maryam Nawaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz