Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پولیس کانسٹیبل کو سزائے موت سنا دی

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے تھانہ اروپ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا
شائع 07 مئ 2024 10:08pm

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے تھانہ اروپ کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس کانسٹیبل کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔

گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے تھانہ اروپ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس کانسٹیبل افنان کو موت کی سزا کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سپاہی افنان کو دیگر دفعات کے تحت 14 سال قید کی سزا بھی سنائی اور مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بچوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو کتنی بار سزائے موت سنائی گئی

کیس میں ملوث دیگر 2 مجرمان کو بھی ایڈیشل سیشن جج ظفر یاب نے مجموعی طور پر 35،35 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنی بچی کو ناجائز سمجھ کر قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی گئی

مجرم کانسٹیبل افنان نے گزشتہ سال دسمبر میں دیگر 2 ملزمان کے ہمراہ جائیداد کے تنازع پر شہری کو اغواء کرنے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

punjab

Gujranwala

Death Penalty

death row

gujranwala court