Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظور

ای سی سی اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 07:15am

وزیر خزانہ اورنگزیب کی صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ۔

اجلاس میں چمن بارڈر پر یومیہ اجرت والے مزدوروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج پر غورکیا گیا،،بی آئی ایس پی کو اپنے بجٹ سے فنڈز کا بندوبست کرنے کی سمری کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی گئی ، اسٹیل مل ملازمین کو جنوری سے جولائی تک کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کرلی گئی، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی، وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے، ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے اور فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے لیے 3.2 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

ای سی سی نے پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی امپورٹ کی بھی منظوری بھی دیدی۔

جبکہ آزاد کشمیر کے ٹیرف میں فرق ختم کرنے کے لیے 55 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے162 ملین ،،فاٹا کے منصوبوں کے لیے وزارت داخلہ کو 2.2 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی

Finance minister

World Economic Forum

Ministry of Finance

Muhammad Aurangzeb

MINISTRY OF FINANCE ISSUES FUNDS