Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 07 مئ 2024 04:36pm

شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ آج بھی شہر میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت مطلع صاف اور موسم گرم ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

karachi

karachi weather

Hot Weather

Heatwave

KARACHI HOT WEATHER