Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر سیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری مل گئی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 07:17pm

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ایئر سیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروفد کی پاکستان آمد کو معاشی تعلقات کے لیے انتہائی اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے وفاقی وزراء، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ایئر سیال کو چین، ملائشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائیٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دی جبکہ یہ منظوری نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023 اور ایئر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس شروع، گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جا رہا ہے

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت انسانی حقوق سے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024 کو ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

flight operation

PM Shehbaz Sharif

air siyal

international flight operations