Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک : والی بال میچ کے دوران 2 بھائیوں کی حریف ٹیم کے 2 بھائیوں پر فائرنگ

فائرنگ سے 2 بھائی زخمی، بچانے کیلئے آنے والا والد بھی زخمی
شائع 07 مئ 2024 03:30pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

اٹک میں والی بال میچ کے دوران لڑائی ہوگئی۔ دو سگے بھائیوں نے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت زخمی کردیا۔

واقعہ اٹک کی تحصیل حضرو کے نواحی گاؤں سرکہ میں پیش آیا جہاں والی بال دوستانہ میچ کے دوران دو سگے بھائیوں آصف محمود اور مجاہد نے پسٹل نکال کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد آصف اور احمد زمان زخمی ہونے کے بعد گر پڑے۔

بیٹوں کی مدد کے لئے والد سامنے آیا تو اسے بھی گولیاں لگ گئیں۔

ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو حضرو اسپتال منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے باعث انھیں راولپنڈی جنرل اسپتال ریفر کیا ۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

firing

punjab

Crime