Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، نرسنگ کی طالبات نے کام روک دیا

5 ماہ سے وظیفہ نہیں ملا، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین
شائع 07 مئ 2024 11:14am
فوتو۔۔ اسکرین گریب
فوتو۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی نرسنگ کی طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طالبات نے کہا ہے کہ جب تک وظیفہ نہیں ملے گا کام نہیں کریں گے۔

احتجاج کے دوران طالبات نے کالج کے باہر پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی۔

طالبات نے کہا کہ پانچ ماہ سے وظیفہ نہیں دیا گیا، انتظامیہ کو بار بار آگاہ کیا۔

مظاہرہ کرنے والی طالبات نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

lahore

Students Protest

Medical Colleges Fee