Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھیم پارک میں 5 ماہ کے بچے کو دل کا دورہ پڑ گیا، خاتون گرفتار

پولیس نے تحقیقات کے لیے عوام سے مدد مانگ لی
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 04:40pm
فائل فوٹو/ تصویر بذریعہ: نیوز ڈاٹ ورجینیا ڈاٹ ایجو
فائل فوٹو/ تصویر بذریعہ: نیوز ڈاٹ ورجینیا ڈاٹ ایجو

برطانیہ کے تھیم پارک میں 5 ماہ کے بچے کو دل کا دورہ پڑنے پر پولیس نے مبینہ طور پر خاتون کے خلاف شکوک و شبہات ظاہر کر دیے، تاہم خاتون بیل پر رہا ہو گئیں۔

عام طور پر نوجوان اور بزرگوں میں دل کا دورہ پڑنے کی خبریں سنی جاتی ہیں، تاہم ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ بھی رونما ہوا ہے جہاں محض 5 ماہ کے بچے کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

برطانیہ میں واقع تھیم پارک لیگولینڈ ونڈسر میں خاتون 5 ماہ کے بچے کو لے کر پہنچی تھی، جہاں خاتون کی نااہلی کے باعث بچے کو دل کا دورہ پڑا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون نے نومولود کو بھی مختلف رائڈز میں ساتھ بٹھایا تھا، جس کے باعث نومولود کا دل یہ رائڈز برداشت نہ کر سکا۔

27 سالہ خاتون کا تعلق برطانیہ کے علاقے وتھم سے ہے، جسے جمعے کے روز نااہلی کے شک پرگرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم خاتون نے 26 جولائی تک کی بیل کرا لی ہے، جبکہ پولیس بھی خاتون کے علاوہ کسی اور کو تحقیقات میں شامل نہیں کر رہی ہے۔

تحقیقاتی افسر ڈی ٹیکٹو کانسٹیبل زوئی ایلی برائے پولیس چائلڈ ابیوز انویسٹی گیشن یونٹ کہتی ہیں کہ ہم اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں نومولود بچہ کے حوالے سے بھی ذکر ہے۔

زوئی ایلی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تھیم پارک کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس کیس پر کام کر رہے ہیں مگر اس حوالے سے کسی سے بھی بات چیت کو تیار ہیں۔

جسے اس معاملے سے متعلق علم ہو، خاص کر کوئی بھی شخص جو کہ صبح ساڑھے بجے سے پونے 12 بجے تک کوسٹ گارڈ بوٹ رائڈ کے لیے کھڑا تھا۔

وہ اس حوالے سے تحقیقات میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے اور نومولود کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

England

investigation

police

Heart Attack

baby

theme park