Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

ٹیم دبئی پہنچ گئی، وہاں سے آئر لینڈ روانہ ہوگی
شائع 07 مئ 2024 08:55am
فوٹو۔۔فائل / پی سی بی
فوٹو۔۔فائل / پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے براستہ دبئی روانہ ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچی۔

دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوٸنٹی میچز 10، 12 اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

محمد عامر ویزہ اجراء میں تاخیر پر ٹیم کو آئرلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی بھی آئرلینڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

babar azam

PCB

Pakistan Cricket Team Ireland tour