Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کِٹ کی رونمائی، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے امریکا جائیں گے

بس میں ہوتا تو کھلاڑیوں کےلئے 1،1لاکھ ڈالرز سے زیادہ دینے کا اعلان کرتا، پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی
شائع 06 مئ 2024 08:23pm

قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کٹ کی تقریب رونمائی قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی ۔

فصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی کٹ کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہین آفریدی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ کٹ کو میٹرکس کا نام دیا گیا ہے۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کے بجائے زیادہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ بورڈ کے پاس پیسہ ان کرکٹرز کے خون پسینے کی کمائی ہے اور سب سے زیادہ ان کا حق ہے۔

پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 2009 کی طرح قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے گی۔ میری دعا ہےکہ یہ کٹ مبارک ثابت ہو۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔ جبکہ محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے امریکا جائیں گے۔

PCB

ICC T20 World Cup

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024

Pakistan India Test Series

t20 world cup trophy