Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا پہلا دورہ

صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 08:03pm

صدر مملکت آصف زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گے، کوئٹہ ائیرپورٹ پرگورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی، صوبائی وزرا اوراراکین اسمبلی نے صدر کا استقبال کیا۔

صدر مملکت منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کے پہلے تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گے۔

صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی وزرا سمیت پیپلز پارٹی کے قائدین بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تین روزہ دورے کے دوران صدرمملکت کے اعزاز میں وزیرِاعلٰی بلوچستان عشائیہ دیں گے۔ جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر صدرمملکت کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

صدرکو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا، صدر مملکت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ممبران سے بھی ملاقات کریں گے ۔

صدرمملکت کے اعزاز میں وزیرِ اعلٰی بلوچستان عشائیہ بھی دیں گے۔

بلوچستان

PPP

President Asif Ali Zardari