Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ، گوادر میں باڑلگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر

کوئٹہ: باڑ لگانے سے وہاں کے رہائشوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، متن
شائع 06 مئ 2024 05:39pm

بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑلگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کی گئی ، درخواست بی این کےمرکزی صدر ساجد ترین کی جانب سے دائر کی گئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑلگانے سے متعلق آئینی درخواست میں حکومت بلوچستان،چیف سیکرٹری،اے سی اورڈی سیز کوفریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں تقریبا ڈیڈھ لاکھ ایکڑ اراضی پر باڑ لگایا جا رہا ہے، باڑ لگانے سے وہاں کے رہائشوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔ گوادر میں جاری باڑ لگانے کے کام کو فوری روکا جائے۔

واضح رہے کہ 3 سال پہلے بھی سابقہ حکومت کی جانب سے یہی کوشش کی گئی کہ گوادر پر باڑ لگا سکے لیکن ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں اس عمل کے خلاف پٹیشن دائر کیا تھا جس کے بعد بارڑ لگانے لے عمل کو روک دیا گیا تھا ۔

بلوچستان

Gawadar

gawader