Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات، تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ، 9 گرفتار

مقدمے میں سنگین جرائم کی دفعات بھی شامل، خواجہ سرا بھی دو پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کراچکے ہیں
شائع 06 مئ 2024 11:32pm

گجرات کے تھانہ صدر کھاریاں میں توڑ پھوڑ کرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 27 کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 20 نامعلوم خواجہ سراؤں کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔

گجرات پولیس کی مدعیت میں خواجہ سراؤں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں نامزد 9 خواجہ سراؤں گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار خواجہ سراؤں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بجھوا دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے پر خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں گرفتاریوں سے بچنے کیلئے خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد روپوش ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ خواجہ سرا حرا کی مدعیت میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جاچکا ہے۔

Gujarat

FIR LODGED

EUNUCH PROTEST

THREE EUNUCHS ARRESTED