Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کی جیل سے گھر کیلئے راہ ہموار، 15روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا عدالتی حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 06 مئ 2024 10:48am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے پرویز الہٰی کو 15روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے پرویزالہیٰ کو اسپتال منتقل یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ 15 دن میں پرویز الہٰی کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کریں، ان کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملات بھی دیکھ لیں۔

عدالت نے پرویزالہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Pervaiz Elahi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail