Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے کی نجکاری، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سے ری اسٹرکچرنگ اسکیم منظور

اسکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارت خزانہ اورایوی ایشن کی مشاورت و معاونت حاصل کی، نجکاری کمیشن
شائع 06 مئ 2024 10:44am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیشرف سامنے آگئی۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم منظور کرلی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی، اس سے متعلق اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ اسکیم آف ارینجمنٹ میں تمام اثاثے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے، نجکاری میں اہم قانونی پیشرفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کردیا گیا.

اعلامیہ میں نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ مطلع کیا گیا۔ جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ہولڈنگ کمپنی کے رولز اور ریگولیشن باآسانی ہوسکیں گے۔

CAA

economic crisis

PIA

PIA Privatisation