Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

مصری فلکیاتی ادارے نے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں جاری کردیں
شائع 05 مئ 2024 06:28pm

مصر کے مارہن فلکیات نے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طحٰہ رابح کا کہنا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدۃ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے آئندہ جمعرات 9 مئی سے ہوگا اور ذوالقعدۃ 29 دن کا ہوگا۔

پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟

طحٰہ رابح نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہا کہ ذوالقعدۃ کا چاند 8 مئی بروز بدھ 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا، جبکہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ کب لازمی ہوگا، حکام نے آگاہ کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔

مصری ادارہ فلکیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ کے بیان میں بتایا گیا کہ سال 1445 ہجری کے لیے یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

eid ul adha

Eid Ul Adha 2024

Eid ul Adha Date