Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

8 مئی کی رات کو اہلیان لاہور اپنی چھتوں پر موبائل روشن کریں، سیکرٹری جنرل لاہور
شائع 05 مئ 2024 04:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل لاہور ذیشان رشید نے کہا کہ 8 مئی کی رات کو اہلیان لاہور اپنی چھتوں پر موبائل روشن کریں، کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا حصہ بنیں۔

ذیشان رشید نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہے، 60 روز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے خود کو مکمل تیار کر لیں گے۔

pti

imran khan

lahore police

Pakistan Tehreek Insaf

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti lahore

zeeshan haider