Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب انسپکٹر کی تھانے میں فائرنگ، نائب محرر نے چھپ کر جان بچائی

پولیس نے سب انسپکٹر اور نائب محرر کو حراست میں لے لیا
شائع 05 مئ 2024 04:35pm

گوجرانوالہ میں تھانے کے اندر گولیاں چل گئیں، تھانیدار نے نائب محرر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نائب محرر نے ٹیبل کے نیچے چھپ کر جان بچائی، پولیس نے سب انسپکٹر اور نائب محرر کو حراست میں لے لیا۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے اندر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سب انسپکٹر شاہد غوث نے نائب محرر صہیب پر سیدھی فائرنگ کردی۔

لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

پولیس رپورٹ کے مطابق نائب محرر نے ٹیبل کے نیچے چھپ کر جان بچائی۔

رپورٹ کے مطابق نائب محرر نے سب انسپکٹر شاہد غوث کو ہائیکورٹ ڈیوٹی کا کہا جس پر شاہد غوث طیش میں آگیا اور کمرے میں جاکر پستول لایا اورصہیب پر فائرنگ کردی۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے سب انسپکٹر شاہد غوث اور نائب محرر صہیب ورک کو حراست میں لے لیا۔

لاہور میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

پولیس کے مطابق افسران کومطلع کردیا گیا ہے وہی فیصلہ کریں گے۔

firing

punjab

lahore police

Gujranwala

Punjab police

Police Constables Arrested

sub inspector

gujranwala police station