Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سپرنٹنڈنٹ کا اڈیالہ جیل میں مزید بھکاری رکھنے سے انکار

دو ہزار کی گنجائش والی جیل میں سات ہزار قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف
شائع 05 مئ 2024 04:09pm

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ”بھکاری ایکٹ“ میں گرفتار مزید بھکاریوں کو جیل میں رکھنے س انکار کردیا۔

سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں مزید بھکاری قیدی نہیں رکھ سکتے۔

عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار

خط میں کہا گیا کہ جیل میں دو ہزار 174 قیدوں کی گنجائش ہے، مگر سات ہزار قیدی موجود ہیں۔

شہریوں کی سلامتی کیلئے کراچی کے داخلی راستوں پر باڑ لگانے کا فیصلہ

خط میں چیف الیکشن کمشنر سے کہا گیا کہ مزید ملزمان کو اڈیالہ جیل نہ بھیجا جائے اور ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

Adiyala Jail

Bhikari Act